وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹریفک کے بہاؤ کو کم کرنے کیلئے 2 میگا پراجیکٹس کا سنگ بنیاد رکھ دیا

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور میں ٹریفک جام سے بچاؤ کے لیے بڑے پیمانے پر دو منصوبے شروع کیے ہیں۔ان منصوبوں میں سگیاں روڈ کی تزئین و آرائش اور شاہدرہ ملٹی لیول فلائی اوور کی تعمیر شامل ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

سگیاں روڈ کی تزئین و آرائش کے منصوبے پر 4.51 بلین روپے لاگت آنے کی توقع ہے اور مبینہ طور پر 500 ملین روپے کی سالانہ ایندھن کی بچت ہوگی۔ دوسری طرف شاہدرہ ملٹی لیول فلائی اوور پر 8.9 بلین روپے لاگت کا تخمینہ ہے اور یہ 10 ماہ کے اندر مکمل ہونے کی امید ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق سگیاں روڈ پراجیکٹ کو دو پیکجز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ایک راوی پل سے لاہور شیخوپورہ روڈ تک اور دوسرا پھول منڈی چوک سے فیض پور انٹر چینج M-2 موٹر وے تک ہے۔

 

شہر کے لیے دونوں منصوبے وزیراعلیٰ پنجاب کے 20 ارب روپے کے میگا پراجیکٹس پیکج کا حصہ ہیں۔ جس میں سمن آباد انڈر پاس، سمن آباد کرکٹ گراؤنڈ، اور گلشن راوی ٹی جنکشن انڈر پاس کی تعمیر بھی شامل ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top