لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے داتا دربار پارکنگ پلازہ اور انڈر پاس کا سنگ بنیاد رکھ دی
چوہدری پرویز الٰہی نے اس موقع پر کہا کہ حکومت علاقے میں بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ جس میں بزرگ اور معذور زائرین کے لیے لفٹ کی تنصیب بھی شامل ہے۔ تاکہ سالانہ عرس کی تقریب کے دوران مشکلات کو دور کیا جا سکے۔
تفصیلات کے مطابق پارکنگ پلازہ میں 500 سے زائد گاڑیوں کی گنجائش ہوگی اور اسے زیر زمین راستے کے ذریعے مزار سے منسلک کیا جائے گا۔
اس موقع پر میاں اسلم اقبال، سعید الحسن شاہ، میاں رشید، حاجی شاہد حمید، اسلم ترین، سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری اوقاف، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو، سیکرٹری اطلاعات، ایڈمنسٹریٹر داتا دربار اور دیگر بھی موجود تھے۔
وزیراعٰلٰی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے مدینہ فاؤنڈیشن کے ساتھ شراکت میں ایک پراجیکٹ کی نقاب کشائی بھی کی۔ جس میں مزار کے ارد گرد راہداری کو وسعت دی جائے گی۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ زائرین کی گنجائش کو ممکن بنایا جا سکے۔ اس میں ماربل ٹائلز اور لکڑی کے کام شامل ہیں۔
نیز یہ کہ انہوں نے 23 ارب روپے کے کئی دیگر منصوبوں پر روشنی ڈالی جو حال ہی میں لاہور میں شروع کیے گئے ہیں تاکہ شہر میں رسائی اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنایا جا سکے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔