وزیرِ اعلیٰ پنجاب کی لاہور کے لیے 56 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کی منظوری

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے لیے خصوصی ترقیاتی پیکج کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد شہر کے رہائشیوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وہ لاہور ڈیویلپمنٹ اٹھارٹی کے گورننگ باڈی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں اُنہوں نے شہر کے لیۓ ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ اسٹیٹ آف دی آرٹ ایک ہزار بیڈ کے ہسپتال کا قیام فیروز پور روڈ پر کیا جائے گا جس پر 7 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔ ہسپتال کے جنرل وارڈ میں 400 بیڈ، کارڈیولوجی وارڈ میں 400 بیڈ اور بلڈ یعنی خون کی بیماریوں کے وارڈ میں 200 بیڈز کا انتظام کیا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ نولکھا پولیس اسٹیشن سے شیرانوالا گیٹ تک 2 کیلومیٹر طویل انڈر پاس قائم کیا جائے گا جس پر 4.5 ارب روپیہ لاگت آئے گی۔

وزیرِ اعلیٰ کے اعلان کے مطابق شہکام چوک پر بھی 1.5 ارب روپیہ لاگت سے اوور ہیڈ برج کا قیام کیا جائے گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ ایک ارب کی لاگت سے 10 زیرِ زمین پانی کے ٹینک بنائے جائیں گے جس میں بارش کا زائد پانی سٹور کیا جائے گا۔

ایل ڈی اے سٹی میں معاشرے کے نچلے طبقے کے لیے 4 ہزار گھروں کی تعمیر ہوگی جس پر 40 ارب روپیہ لاگت آئے گی۔ علاوہ ازیں 8 ہزار کنال پر 35 ہزار اپارٹمنٹس کی تعمیر اِس سے زائد ہے۔

بند روڈ چوک پر سمن آباد کی طرف بھی ایک انڈر پاس کا قیام ہوگا اور ایک انڈر پاس اور فلائی اوور کا قیام کریم بلاک مارکیٹ چوک پر کیا جائے گا۔ اس پراجیکٹ پر 2 ارب روپے کی لاگت آئے گی۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Maham Tahir

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago