لاہور: وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار نے مین گلبرگ سے موٹروے ٹو ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کے پی سی ون کی منظوری دیتے ہوئے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کی فنانسگ کا طریقہ کار طے کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ لاہور کے شہریو ں کی ضرورت ہے۔
انہوں نے ہدایت کی کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے۔
اجلاس میں کنسلٹنٹ نے لاہور ڈویژن کے ماسٹر پلان کے اہم خدوخال کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر لاہور ماسٹر پلان کے لیے سپروائزری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ماسٹر پلان کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے ایک مربوط ماسٹر پلان پیش کیا جائے۔
اجلاس کے دوران غریب اور متوسط طبقے کیلئے حکومت کی اپنا گھر سکیم کے تحت نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی تعمیر کے حوالے سے ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب کے مابین مختلف معاہدوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیا پاکستان اپارٹمنٹس پراجیکٹ پر کام تیز کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…