وزیر اعلٰی پنجاب نے لاہور ایلیویٹڈ ایکسپریس وے منصوبے کے پی سی ون کی منظوری دے دی

لاہور: وزیر اعلی ٰ پنجاب عثمان بزدار نے مین گلبرگ سے موٹروے ٹو ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کے پی سی ون کی منظوری دیتے ہوئے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کی فنانسگ کا طریقہ کار طے کرنے کا حکم دے دیا  ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ لاہور کے شہریو ں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کو تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے۔

اجلاس میں کنسلٹنٹ نے لاہور ڈویژن کے ماسٹر پلان کے اہم خدوخال کے حوالے سے بریفنگ دی جس پر لاہور ماسٹر پلان کے لیے سپروائزری کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ماسٹر پلان کو مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کا حکم بھی دیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کر کے ایک مربوط ماسٹر پلان پیش کیا جائے۔

اجلاس کے دوران غریب اور متوسط طبقے کیلئے حکومت کی اپنا گھر سکیم کے تحت  نیا پاکستان اپارٹمنٹس کی تعمیر کے حوالے سے ایل ڈی اے اور بینک آف پنجاب کے مابین مختلف معاہدوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے نیا پاکستان اپارٹمنٹس پراجیکٹ پر کام تیز کرنے کا بھی حکم دے دیا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top