وزیرِاعلی پنجاب نے لاہور ایکسپریس وے منصوبے کی منظوری دے دی

وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے بروز اتوار گلبرگ سے بابو صابو انٹرچینج تک ایکسپریس وے منصوبے کی منظوری دیتے ہوئے تعمیراتی کام جلد شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق بروز اتوار ہونے والے اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے لاہور ایکسپریس وے منصوبے کی منظوری دی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے سے لاہور کا نقشہ بدل جائے گا۔ انہوں نے ایکسپریس وے کے اطراف کے تجارتی مراکز کی تعمیر کے امکانات کا جائزہ لینے کا بھی حکم دیا۔

حکام کے مطابق اجلاس میں وزیرِ اعلیٰ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ چار لین پر مشتمل دو طرفہ ایکسپریس وے منصوبے پر 85 ارب روپے لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کی بدولت گلبرگ سے موٹروے تک کا فاصلہ 8 منٹ میں طے کیا جا سکے گا جس سے 20 کلومیٹر کا سفر اور 30 ​​منٹ کے سفری وقت کی بچت ممکن ہو پائے گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ایکسپریس وے کو شہر کی 12 اہم سڑکوں سے منسلک کیا جائے گا جن میں دی مال روڈ اور ملتان روڈ شامل ہیں۔ اس کے ذریعے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سمیت بڑے ہسپتالوں تک رسائی بھی آسان ہو جائے گی۔

علاوہ ازیں طلباء و طالبات کو لاہور کالج اور کنیئرڈ کالج سمیت اپنے تعلیمی اداروں تک پہنچنے کے لیے ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ ایکسپریس وے سے روزانہ 80,000 سے زائد گاڑیاں مستفید ہو پائیں گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top