لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملتان کے لیے 34 ارب کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کردیا۔
پیکج میں 47 سڑکوں، 23 واٹر سپلائی کی سکیموں، 9 تعلیم جبکہ 6 ہیلتھ کیئر کے منصوبے شامل ہیں۔
علاوہ ازیں اُنہوں نے وزیرِ اعظم کے ہمراہ کم لاگت کے 992 اپارٹمنٹس کی تعمیر کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔
اُنہوں نے ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ کی تعمیر پر وزیرِ اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 27 ہزار سکولوں کی حالت کو بہتر بنا دیا گیا ہے اور 1300 ارب کے نامکمل منصوبوں کی تکمیل کی گئی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔