وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بورڈ آف ریونیو کو ہدایت کی ہے کہ پشاور ڈویژن کے ریکارڈز پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے لینڈ ریکارڈز کی کمپیوٹرائزیشن کو تیز کیا جائے۔
وزیراعلیٰ نے بورڈ آف ریونیو کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہر ضلع میں سب ڈویژنل سطح پر سروس ڈیلیوری مراکز کے قیام کی ہدایت کی تاکہ پراپرٹی سے متعلقہ دستاویزات اور دیگر ضروری سروسز کی فراہمی ممکن بنائی جائے۔
حکام کے مطابق وزیرِاعلیٰ محمود خان کو ریونیو حکام نے صوبے میں ای اسٹامپ پیپر کے باضابطہ آغاز کے بارے میں بھی بریفنگ دی جو کہ صوبائی حکومت کی ای گورننس کی کوششوں کی جانب ایک بڑا قدم ہے۔
علاوہ ازیں بورڈ آف ریونیو نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ لینڈ مافیا سے 8 ہزار 3 سو 50 کنال اراضی کی سرکاری زمین واگزار کروائی گئی جس کی مالیت تقریباً 1 کھرب 18 ارب روپے ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…