وزیر اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب انڈر پاس کا افتتاح کر دیا

لاہور: وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار نے لاہور میں  65 کروڑ روپے کی لاگت سے گلاب دیوی اسپتال کے قریب عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب انڈر پاس کا افتتاح کر دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

پنجاب حکومت نے 65 کروڑ روپے کی لاگت سے گلاب دیوی اسپتال کے قریب انڈر پاس مکمل کیا۔ انڈرپاس کے افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ یہ منصوبہ ریکارڈ مدت میں مکمل ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فل ہائٹ تھری لین انڈر پاس کھلنے سے ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکل سوارو ں کو آمد ورفت میں آسانی ہو گی۔شفاف ٹینڈرنگ کے ذریعے تقریباً 6 کروڑ روپے کی بچت کی گئی ۔

انہوں نے کہا کہ انڈر پاس کی تعمیر سے جہاں عام شہری مستفید ہوں گے وہاں 4 بڑے ہسپتال گلاب دیوی، چلڈرن، سوشل سکیورٹی اور جنرل ہسپتال کے ہزارو ں مریضوں کو بھی آسانی ہو گی۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ عبدالستار ایدھی انڈر پاس کو مقررہ مدت سے دو ماہ قبل مکمل کیاگیا۔

انہوں نے لاہور کے شہریوں کیلئے ایلیویٹڈ ایکسپریس وے پراجیکٹ کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ 50 ارب روپے کی لاگت سے یہ منصوبہ لاہور کے شہریوں کو بے پناہ سہولیات فراہم کرے گا۔

انہوں نے بتایا کہ شاہدرہ موڑ پر ملٹی لیول داخلی و خارجی راستے کی تعمیر پر6 ارب 50 کروڑروپے خرچ ہوں گے اورشاہدرہ چوک پر ٹریفک کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائے گا۔

وزیر اعلٰی کا کہنا تھا کہ 4 ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے داتا گنج بخش فلائی اووربنایا جا رہا ہے جبکہ 2 ارب 54 کروڑ 80 لاکھ روپے سے شاہکام چوک فلائی اوورکا منصوبہ جلد مکمل کر لیا جائے گا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago