کویٹہ: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے بلوچستان کے لیے 1505 ترقیاتی سکیموں کی منظوری دے دی۔
وہ وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام برائے 2021 کی صدارت کررہے تھے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر مواصلات میر عارف جان محمد حسانی، پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بشریٰ رند، چیف سیکرٹری بلوچستان کیپٹن فضل ایصغر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ عبد الصبور کاکڑ نے شرکت کی۔
علاوہ اس کے سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی محمد بلال جمالی، سیکرٹری خزانہ خان بلیدی سلیم اعوان، سیکرٹری بلڈنگ غلام علی بلوچ، سیکرٹری اطلاعات شاہ عرفان، کمشنر کوئٹہ ڈویژن اسفند یار کاکڑ اور دیگر عہدیدار بھی اجلاس میں شرکت رہے۔
اجلاس کے دوران چیف سیکریڑی بلوچستان نے حاضرین کو 55 ارب کے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔
اُنہوں نے کہا کہ پی ڈی ڈبلیو پی نے 1597 منصوبوں میں سے 1505 کی منظوری دے دی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔