وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے صوبے کے لیے مزید ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی

لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب کے لیے معتدد ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وہ کابینہ کمیٹی برائے فنانس اور ڈویلپمنٹ کی صدارت کررہے تھے جہاں اُنہوں نے حافظ آباد کے لیے ڈی ايچ کیو ہسپتال اور نوشہرہ کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال کی منظوری دی۔

میٹنگ میں صوبائی وزیرِ فنانس ہاشم جوان بخت، صوبائی وزیرِ صنعت میاں اسلم اقبال اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

علاوہ ازیں فیصل آباد کے لیے 1 ارب روپے مختص کیے گئے جس میں شہر کی سڑکوں کی تزئین و توسیع کی جائے گی۔

اسی طرح معتدد سرکاری و نجی یونیورسٹیوں کو سولر انرجی پر شفٹ کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top