ڈیرہ غازی خان: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے صوبے میں سیمنٹ کی 16 نئی فیکٹریاں لگانے کا اعلان کردیا ہے۔
اعلان کے مطابق 16 نئی فیکٹریوں میں سے 3 ڈیرہ غازی خان میں لگائی جائیں گی۔
وہ مقامی لوگوں اور پارٹی ورکرز سے گفتگو کررہے تھے جہاں اُن کا کہنا تھا کہ حکومت کی جنوبی پنجاب کی ترقی پر خصوصی توجہ ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ یہاں ڈیم پر کام شروع کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی کوہِ سلیمان پر 132 میگاواٹ کا ایک پاور گرڈ بھی لگایا جائے گا۔
اس کے علاوہ اُن کا کہنا تھا کہ چوکی والا اور بلوچستان کے مابین 120 کلومیٹر کا ایک لنک روڈ بھی قائم کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اُنہوں نے تونسہ کے لیے کیڈٹ کالج کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ منتخب ممبران کو صاف اور شفاف طریقے سے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔