وزیر اعلیٰ پنجاب کا لاہور میں ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بنانے کا اعلان

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ لاہور مین بلیووارڈ گلبرگ سے موٹر وے ایم ٹو تک ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بنائی جائے گی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

ایکسپریس وے کینال بینک روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ، ملتان روڈ، بند روڈ سے بابو صابو تک تعمیر کی جاءے گی۔ ایک بیان میں عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے سے لاہور کی تقریباً تمام بڑی سڑکیں منسلک ہوں گی جبکہ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے کے ساتھ بس کے لئے گزرگاہ بھی بنائی جائے گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ گلبرگ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے چار یا تین لین تعمیر کرنے پر غور کرنے کا عمل جاری ہے۔ ایلیویٹڈ ایکسپریس وے بننے سے ٹریفک کے دباؤ میں 65 فیصد تک کمی ہوگی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top