لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بھکر میں 106 ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے 9.48 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کردیا ہے۔
اُنہوں نے 76 ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کیا جن کی لاگت 1.22 ارب روپے ہے۔
اُنہوں نے بھکر میں 48 کلومیٹر طویل سڑک کا سنگِ بنیاد بھی رکھا۔
وزیرِ اعلیٰ نے اعلان کیا کہ شہر میں نیا پاکستان منزلیں آسان پروگرام کے تحت 50.76 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔
علاوہ ازیں وزیرِ اعلیٰ نے اعلان کیا کہ شہر کی 70 سڑکوں کی مرمت کی جائے گی جبکہ نکاسی آب کے 9 منصوبے بھی شروع کیے جائیں گے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔