Categories: Decoration

گھر کی تزئین و آرائش کے بعد ٹائلز سے سیمنٹ کو کیسے صاف کیا جائے؟

اکثر دیکھا گیا ہے کہ گھر کی تزئین و آرائش کے بعد گھر کے فرش پر جگہ جگہ سیمنٹ بکھرا ہوتا ہے اور ٹائلز پر بھی سیمنٹ کی تہہ جَم جاتی ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آج کے بلاگ میں ہم آپ کو ٹائلز سے سیمنٹ کی تہہ کو صاف کرنے کے بارے میں دلچسپ معلومات سے آگاہ کریں گے۔

ٹائلز سے بنے گھر کے فرش کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ایک مشکل امر ہے۔ خاص طور پر اس وقت جب گھر کی چھت یا دیواروں کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہو اور اس دوران آپ کے گھر کا فرش سیمنٹ کی چھینٹوں سے بھر جائے۔

سیمنٹ کی مضبوطی ٹائلز کو صاف کرنا مزید مشکل بنا دیتی ہے۔

چلیے! شروع کرتے ہیں۔

سیمنٹ صاف کرنے کے لئے کن اشیاء کی ضرورت ہے؟

فرش اور ٹائلز سے سیمنٹ کی صفائی میں درج ذیل چیزوں کی ضرورت پیش آتی ہے:

سفید سرکہ

فاسفورک ایسڈ کلینر

اسکورنگ پیڈ یا برش

نرم کپڑا

صابن یا ڈیٹرجنٹ

پانی کی ایک بالٹی

اسکریپر

حفاظتی سامان یعنی دستانے، عینک ، چہرے کا ماسک

سیمنٹ کے ہلکے داغوں کو کیسے ختم کیا جائے؟

اگر آپ کو سیمنٹ کے ہلکے داغوں کا سامنا ہے تو بالکل بھی پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ ٹائلز کی صفائی کے لئے آپ کو جس چیز کی بنیادی طور پر ضرورت پیش آ سکتی ہے وہ لازمی طور پر آپ کے باورچی خانے کی الماری میں موجود ہو گی۔

جی ہاں! یہ جادوئی چیز سفید سرکہ کہلاتا ہے۔ اس میں اتنی طاقت ہوتی ہے کہ یہ سیمنٹ اور ٹائلز کو ایک دوسرے سے باآسانی الگ کر سکتا ہے۔

آئیے! آپ کو سفید سرکہ کے استعمال کے طریقہ کار بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔

سب سے پہلے کپڑے کو سفید سرکے میں اچھی طرح بھِگو لیں۔ اس کے بعد سرکہ لگے کپڑے کو داغ کے اوپر رکھ دیں اور کم از کم دو گھنٹے انتظار کریں تاکہ سیمنٹ کا داغ اچھی طرح بھیگ جائے۔ اگر سرکے میں سے بخارات نکلنے لگیں تو اسے وقتاً فوقتاً دوبارہ ٹائل پر لگاتے رہیں۔ جیسے ہی سیمنٹ میں نرمی آ جائے اسے برَش یا اسکورنگ پیڈ سے رگڑ کر صاف کرنا شروع کر دیں۔ اگر پھر بھی داغ رہ جائیں تو سرکہ کو دوبارہ ٹائلز پر لگائیں اور اسی عمل کو بار بار دہرائیں حتیٰ کہ داغ ٹائلز سے مکمل طور پر صاف نہ ہو جائیں۔ بعد ازاں ٹائلز کو اس صابن والے پانی اور نرم کپڑے سے ایک سے دو مرتبہ اچھی طرح دھو لیں۔ آپ کی ٹائلز بالکل نئی جیسی دِکھنا شروع ہو جائیں گی۔

زیادہ مقدار میں سیمنٹ ٹائلز سے کیسے صاف کیا جائے؟

اگر آپ کی ٹائلز پر زیادہ مقدار میں سیمنٹ کی تہہ جم چکی ہے تو آپ کو اعلیٰ معیار کے کیمیکل کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

آئیے! اس کو صاف کرنے کے ایک جادوئی طریقے سے متعلق آپ کے ساتھ کچھ مفید معلومات کا تبادلہ کرتے ہیں۔

سب سے پہلے کھرچنی کی مدد سے سیمنٹ کی موٹی تہہ کو اچھی طرح کھرچ لیں۔ اس کے بعد سیمنٹ پر فاسفورک ایسڈ لگائیں اور اسے کچھ دیر لگا رہنے دیں۔ سیمنٹ نرم ہونے کے بعد اسے اسکورنگ پیڈ یا برش سے صاف کر لیں۔ پھر بڑی احتیاط سے سیمنٹ کی باقیات کو بھی صاف کر لیں۔ تیزاب کو دھونے کے لئے ٹائلز کو صابن والے پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔ آخر میں ایک بار پھر اس جگہ کو صاف پانی سے اچھی طرح دھو لیں۔

اگر سیمنٹ کی موٹی تہہ بہت زیادہ مضبوطی سے ٹائلز کے ساتھ جُڑی ہو تو بہتر ہے کہ ٹائلز کی صفائی کا کام کسی ماہر شخص کو تفویض کر دیا جائے۔ یاد رکھیں اگر یہ تیزاب پروفیشنل طریقے سے استعمال نہ کیا جائے تو یہ فائدہ کے بجائے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

صفائی کے لئے ماہرین کی خدمات

اگر آپ کے پاس وقت کی قلت ہے یا آپ کو یہ یقین ہو کہ آپ یہ کام خود اچھی طرح نہیں کر سکتے ہیں تو پیشہ وارانہ افراد پر انحصار کرنے میں ہی عافیت ہے۔ ہمیشہ ایسے تجربہ کار افراد کی خدمات حاصل کریں جو متعلقہ کام میں مہارت رکھتے ہوں اور آپ کے فرش کی خوبصورت ٹائلز پر سیمنٹ کا ہلکا سا داغ بھی نہ چھوڑیں۔

ٹائلز کی خوبصورتی برقرار رکھنا سب کی خواہش

کوئی بھی شخص جو خوبصورت ٹائلز سے مزین گھر تعمیر کرواتا ہے وہ یہ چاہتا ہے کہ اس کے گھر کی خوبصورتی ہمیشہ برقرار رہے۔ ایسے میں اکثر یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ گھر کی تزئین و آرائش یا مزید تعمیراتی کام کی وجہ سے گھر کی ٹائلز سیمنٹ کے نرم یا گہرے داغوں کا شکار ہو جاتی ہیں۔ ایسے میں اپنے خوابوں کے مسکن کی خوبصورتی کو برقرار رکھنے اور ٹائلز کو خرابی سے بچانے کے لئے ضروری ہے کہ ان ٹائلز کی صفائی نہایت مہارت سے کی جائے۔

ہمیں یقین ہے کہ آج کے بلاگ میں فراہم کردہ معلومات آپ کے لیے عمر بھر مفید ثابت ہو سکتی ہیں اور آپ اپنے گھر کی ٹائلز کو دوبارہ سے چکمکتا دمکتا بنا سکتے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

11 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

11 مہینے ago