Everyday News

چیف جسٹس کی قائداعظم یونیورسٹی کو سی ڈی اے سے زمین حاصل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے قائداعظم یونیورسٹی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو خط لکھے۔ اور بارہ کہو بائی پاس منصوبے میں استعمال ہونے والی زمین کے برابر متبادل زمین حاصل کرے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے گزشتہ روز قائداعظم یونیورسٹی سنڈیکیٹ اجلاس میں بحیثیت رکن شرکت کی۔ مزید یہ کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد کی زیر قیادت سنڈیکیٹ اجلاس میں چیف جسٹس کے علاوہ وفاقی وزارت تعلیم اور ایچ ای سی کے نمائندے بھی موجود تھے۔ سنڈیکیٹ ممبران نے چیف جسٹس سے 500 ایکڑ سے زائد اراضی کو واگزار کرانے کے لیے تعاون کی درخواست کی۔ جواب میں چیف جسٹس نے انہیں اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

اس کے علاوہ یہ کہ اجلاس میں قائداعظم یونیورسٹی میں طلبہ یونینز کی بحالی کے فیصلے پر بھی بات ہوئی۔ نیز طلبہ یونینز کے لیے قواعد و ضوابط کا مسودہ تیار کرنے کے لیے وفاقی سیکریٹری تعلیم وسیم اجمل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی۔

مزید برآں، چیف جسٹس، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کیمپس میں مسلح پولیس، رینجرز اور سیکیورٹی اہلکاروں کی موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا۔ اور زور دیا کہ یونیورسٹی کو اسلحہ اور منشیات سے پاک رکھا جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago