Graana News

تین بڑے تعمیری و ترقیاتی منصوبوں کے لیے نیسپاک اور سول ایوی ایشن کے مابین معاہدہ طے پا گیا

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) نے نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک) کو ایوی ایشن سیکٹر کے 3 بڑے ترقیاتی منصوبوں کا ٹھیکہ دے دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکومت کی جانب سے ایوی ایشن انڈسٹری کو مزید مضبوط کرنے کی مہم کے تحت 3 بڑے ترقیاتی منصوبوں کے ٹھیکے نیسپاک کمپنی کو دے دیے۔

حکام نے بتایا کہ ان منصوبوں میں بیگم نصرت بھٹو ایئرپورٹ سکھر کی اَپ گریڈیشن اور توسیع، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسافر ٹرمینل کی عمارت و دیگر انفراسٹرکچر کی سہولیات کی توسیع اور تزئین و آرائش کے لیے ڈیزائن اور تعمیراتی نگرانی اور اسلام آباد میں ایوی ایشن ٹاور کی تعمیر شامل ہیں۔

حکام کے مطابق پی سی اے اے اور نیسپاک کے مابین معاہدے کی تقریب علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر منعقد کی گئی۔ تقریب میں وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق، ڈی جی پی سی اے اے خاقان مرتضیٰ اور نیسپاک کے منیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر مسعود کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کیے گئے۔

حکام کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں جناح ایونیو پر 38 منزلہ بلند و بالا کمرشل ٹاور بھی تعمیر کیا جائے گا۔ مذکورہ ٹاور 8 لاکھ 50 ہزار مربع فٹ رقبے پر مشتمل ہو گا جس پر تقریباً 14 ارب روپے لاگت آئے گی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago