وفاقی حکام کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے پاکستان چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کے لیے موجودہ حکومت کے عزم کو سراہتے ہوئے حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔
حکام کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے بدھ کے روز وفد کے ہمراہ وفاقی وزیرِ توانائی خرم دستگیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں چینی سفیر نے سی پیک منصوبوں کی تکمیل کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات کو سراہا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے تونائی کے شعبے میں چین کی دلچسپی و شمولیت کی تعریف کی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت معاہدوں کی پاسداری اور سی پیک منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ تھر کول منصوبہ مستقبل میں پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ اس حوالے سے پاکستان چین کا شکر گزار ہے۔
حکام کے مطابق چینی سفیر نے وزیر اعظم شہباز شریف کے آئندہ دورہ چین کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…