پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے چیئرمین سردار تنویر الیاس خان نے میڈیا ذرائع کو بتایا کہ چینی ماحولیاتی کمپنی لاہور پراجیکٹ میں 3ارب ڈالر لگانے پر تیار ہوگئی ہے منصوبے کی تفصیلات بتاتے ہوئےانہوں نے بتایا کہ یہ خطیر رقم صاف پانی اور نکاسی کے منصوبوں پر خرچ کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کمپنی سے مذاکرات ابتدائی مراحل میں ہیں اور وہ کمپنی پاکستان میں دو ہائیڈرو پروجیکٹس مکمل کرچکی ہے۔
لاہور شہر مٰیں پانی کی فراہمی کے سلسلے میں سردار تنویر الیاس خان کا کہنا تھا کہ میٹروپولیٹن سٹی (لاہور) کے پاس اس کا اپنا ایک بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ نہیں، جس کی وجہ سے ہمارا زیر زمین پانی زہریلا ہورہا ہے ۔ سابق صوبائی حکومتوں نے صاف پانی کے حوالے سے کئی اقدامات کیے اور کئی کمپنیاں بھی بنائیں تاکہ ان مسائل پر قابو پایا جاسکے۔ ان میں سے ایک ترک کمپنیوں کے ساتھ شرکات داری تھی جس کے تحت شہر لاہور سے کچرا اٹھانا اور شہر کو صاف کرنے کا منصوبہ تشکیل دیا گیا تھا۔
اب چینی ماحولیاتی کمپنی کی دلچسپی سے 3 ارب ڈالر صاف پانی کی فراہمی اور نکاسی کے نظام مین بہتری کے لیے خرچ کیے جاسکیں گے۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…