اسلام آباد: چین کی کمپنی چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے وفد نے اسلام آباد میں مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد سے ملاقات کی ۔ چائنیز کمپنی کے وفد نے گفتگو کے دوران یقین دہانی کروائی کہ وہ پاکستان سوفٹ وئر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ مل کر اسپشل اکنامک زون قائم کیا جائے گا۔ اکنامک زون اسلام آباد میں تقریباً 32 ایکڑ اراضی پر بنایا جائے گا۔ وفد نے مزید بتایا کہ کہ اکنامک زون میں بین الاقوامی با الخصو ص چینی کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی۔
مشیر خارجہ نے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ملک میں سرمایہ کاری کو مواقوں پر بریفنگ دی ۔ اس موقع پر انہوں نے چینی کمپنی کو یقین دلایا کہ اس سلسلے میں حکومت ہر ممکن تعاون کرے گی۔