Graana News

سپیشل اکنامک زونز کی ڈویلپمنٹ میں چین کا بھرپور تعاون کا عندیہ

وفاقی حکام کے مطابق چینی سفیر نوگ رونگ نے ہفتے کے روز وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی اور سی پیک کے تحت سپیشل اکنامک زونز کی ڈویلپمنٹ میں چین کے مکمل تعاون اور حمایت کا عندیہ دیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام نے بتایا کہ اس موقع پر وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات ہیں جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے معاشی چیلنجز اور پالیسیوں پر روشنی ڈالی جس کا مقصد ملک میں معاشی اور مالیاتی استحکام لانا ہے۔

وفاقی وزیر نے ملک میں حالیہ سیلاب کے باعث اس کٹھن مرحلے میں چین کی جانب سے دی جانے والی 2 ارب 24 کروڑ ڈالر کی امداد کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان چین اقتصادی راہداری ملکی معیشت کو آگے لے جانے کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مستحکم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔ انہوں نے سی پیک منصوبوں کے کامیاب نفاذ کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

چینی سفیر نے پاکستان کے لیے چین کی مسلسل حمایت کا اعادہ کیا اور پاکستان میں مختلف منصوبوں میں چینی کمپنیوں کو سہولت فراہم کرنے پر حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

ملاقات میں وزیراعظم شہباز شریف کے مجوزہ دورہ چین پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور دونوں فریقین نے امید ظاہر کی کہ اس دورے سے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں مزید اضافہ ہوگا۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

12 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago