اسلام آباد: سال 2021 کے ابتدائی 6 ماہ میں پاکستان اور چین کے مابین تجارتی حجم 12.56 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔
چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق کورونا وبا کے مہلک معاشی اثرات کے باوجود اس سطح کا عبور ایک اہم سنگِ میل ہے۔
چین کے جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک اقتصادی راہداری سی پیک کے پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کے لیے کوشاں ہیں اور بیرونی سرمایہ کاروں کی ایک بڑی تعداد اس راہداری کا حصہ بن رہی ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔