Graana News

چین اور پاکستان کا سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے آغاز پر اتفاق

پاکستان اور چین کی حکومت کے مابین مشترکہ ورکنگ گروپ کا اجلاس گذشتہ روز منعقد ہوا جس میں سی پیک کے طویل المدتی منصوبے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چین اور پاکستان نے سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد کے آغاز پر اتفاق کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق اجلاس کی مشترکہ صدارت سیکرٹری وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات سید ظفر علی شاہ اور چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پین جیانگ نے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کی۔

اجلاس میں سی پیک منصوبوں کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور سی پیک کے طویل مدتی منصوبے پر عمل درآمد کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔

دونوں اطراف نے مختلف منصوبوں پر ہونے والی مسلسل پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دوسرے مرحلے پر عملدرآمد شروع کرنے پر اتفاق کیا۔ حکام نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں زرعی تعاون، صنعتی تعاون، سائنس و ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سماجی اقتصادی ترقی پر غور کیا جائے گا۔

اجلاس میں کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے بریفنگ میں بتایا گیا کہ سی پیک کے 26 منصوبوں میں سے 14 منصوبے مکمل کیے جا چکے ہیں جن میں کراچی لاہور موٹر وے، ملتان سکھر سیکشن، قراقرم ہائی وے (فیز 2) کی براستہ مانسہرہ رائے کوٹ تا اسلام آباد توسیع و تعمیرِ نو، ایسٹ بے ایکسپریس وے، 1320 میگاواٹ پورٹ قاسم پاور پلانٹ، 1320 میگاواٹ ساہیوال پاور پلانٹ اور 720 میگاواٹ کا کیروٹ ہائیڈرو پاور پلانٹ شامل ہیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، 873 میگاواٹ پر مشتمل سوکی کناری ہائیڈرو پاور پراجیکٹ اور دیگر سمیت پانچ منصوبے زیرِ تعمیر ہیں۔

حکام نے بتایا کہ دونوں فریقین نے مضبوط باہمی تعاون کو بروئے کار لاتے ہوئے کارکردگی مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں اس بات کو ممکن بنانے کا بھی عزم کیا گیا کہ سی پیک سے مختلف شعبوں میں وسیع پیمانے پر پیدا ہونے والے مواقع سے عوام بھرپور مستفید ہوں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Rizwan Ali Shah

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

10 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago