وفاقی حکام کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے چین کی جانب سے پاکستان کے رئیل اسٹیٹ اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
حکام کے مطابق چینی سفیر نونگ رونگ نے وفاقی سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس افتخار علی شلوانی سے ملاقات میں پاکستان کے ریئل اسٹیٹ اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے ممکنہ امکانات کے حوالے سے گفتگو کی۔ وفاقی سیکرٹری نے اس سلسلے میں سفیر کی توجہ اور دلچسپی کو سراہا۔
اس موقع پر وفاقی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے چینی سفیر کو پاکستان میں ہونے والے پہلے بین الاقوامی ہاؤسنگ ایکسپو 2022ء میں شرکت کی دعوت بھی دی تاکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے ممکنہ مزید آپشنز تلاش کیے جا سکیں۔
حکام کے مطابق وفاقی سیکرٹری نے پاک چین دوستی کے پروان چڑھنے کی تاریخ پر گفتگو کی اور مستقبل میں پاکستان اور چین کے مل کر کام کرنے پر زور دیا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔