ایک تیز رفتار الیکٹرک مسافر ٹرین اور ایک معائنہ ٹرین، جو انڈونیشیا میں جکارتہ بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے کے لیے خاص طور پر بنائی گئی ہیں۔ یہ ٹرینیں اتوار کو مشرقی چین کے صوبے کی بندرگاہ سے انڈونیشیا روانہ کی گئی ہیں۔ چین کی جانب سے کسی بھی ملک کو ہونے والی یہ پہلی ایکسپورٹ ہے۔
ٹرینوں کو سی آر آر سی قنگداؤ سفانگ کمپنی لمیٹڈ نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت تاریخی منصوبے کے لیے ڈیزائن اور تیار کیا تھا۔
کمپنی کے مطابق، پہلی ٹرینیں اگست کے آخر تک جکارتہ پہنچ جائیں گی، اور بقیہ کی ترسیل 2023 کے آغاز تک مکمل ہو جائے گی۔
بلٹ ٹرین کی جدید ٹیکنالوجی پر انحصار کرتے ہوئے، ٹرینوں کی زیادہ سے زیادہ آپریٹنگ رفتار 350 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اور انہیں چینی معیار کے مطابق ڈیزائن اور تیار جبکہ انڈونیشیا کے مقامی آپریشنل ماحول، لائن کے حالات اور مقامی ثقافت کے مطابق بنایا گیا ہے۔
جکارتہ بانڈونگ ہائی سپیڈ ریلوے 142 کلومیٹر کی کل لمبائی کے ساتھ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ اور مشہور سیاحتی شہر بانڈونگ کو جوڑتی ہے۔
جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل تیز رفتار الیکٹرک مسافر اور معائنہ ٹرینوں کی پاکستان میں بھی اشد ضرورت ہے۔ جو ثقافت اور تجارت پر مبنی کاروبار کے لیے انتہائی کارآمد ثابت ہو سکتی ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…