Graana News

چین کا سیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کے لیے بڑی تعداد میں خیموں کا عطیہ

وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں حالیہ سیلاب کی تباہ کاریوں کے بعد دوست ملک چین کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں تعلیم اور صحت کی سہولیات کے لیے بڑی تعداد میں خیموں کا عطیہ دیا گیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

حکام کے مطابق چین کی طرف سے عطیہ کیے گئے خیمے واٹر پروف ہیں اور گرمی کے خلاف مزاحمت رکھتے ہیں۔ انہیں اس طرح ڈیزائن کیا گیا ہے کہ ہوا کی آمد و رفت باآسانی ممکن ہو سکے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق سندھ ملک کا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے جہاں جون کے وسط سے سیلاب کی وجہ سے کم از کم 759 افراد ہلاک اور 8,422 زخمی ہوئے جبکہ 366,000 سے زائد سیلاب زدگان اس وقت کیمپوں میں مقیم ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ ماتلی ضلع بدین کے سب سے نشیبی علاقوں میں سے ایک ہے اس لیے اس علاقے کے بیشتر اسکول بھی سیلابی پانی میں ڈوب گئے جس کے نتیجے میں انہیں نقصان پہنچا۔

حکام نے بتایا کہ ان بچوں کے تعلیمی سال کو بچانے کے لیے انہیں وسیع و عریض چینی خیموں کا استعمال کرتے ہوئے تعلیم کی سہولت فراہم کی گئی ہے اور خیمہ اسکول میں چند اساتذہ کو بھی تفویض کیا گیا ہے۔

اس علاقے میں لگ بھگ 95 خیمے لگائے گئے تھے جہاں اس وقت 581 افراد رہائش پذیر ہیں جن میں 379 بچے بھی شامل ہیں۔

حکام نے بتایا کہ سیلاب کے بعد پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے سبب متاثرین کی بڑی تعداد بیمار ہے۔ صحت کے موجودہ بحران کے پیشِ نظر ضلع بدین کے ماتلی ٹاؤن کے خیمہ کیمپ میں چین کے عطیہ کردہ خیموں میں سے دو خیموں کو صحت کی سہولیات کے فراہمی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

حکام نے بتایا کہ ایک خیمے میں کلینک قائم کیا گیا ہے جس کو مریضوں کے معائنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ دوسرے خیمے کو عارضی فارمیسی کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے جہاں سیلاب سے متاثرہ بیمار افراد کو تمام ادویات مُفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Zeeshan Javaid

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

9 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

9 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

10 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

10 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

10 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

10 مہینے ago