چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین نور الامین مینگل نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا۔ چیئرمین کے مطابق سی ڈی اے بزنس کمیونٹی کو سہولت فراہم کرنے کے لیے یہ اقدامات اٹھا رہا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

 

تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے کا کہنا ہے کہ بزنس کمیونٹی کی سہولت کے لئے بہت سے بزنس فرینڈلی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ علاوہ ازیں پرائیویٹ سیکٹر کو سہولیات فراہم کرنا میری اولین ترجیحات میں سے ہے۔

مزید یہ کہ چیئرمین سی ڈی اے نے اسلام آباد میں ایکسپو سینٹر قائم کرنے کے لئے جگہ کی نشاندھی کرنے کی ہدایات کی ہیں۔ اور سی ایس آر کے تحت مختلف گراؤنڈز کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

 

اس کے علاوہ اسلام آباد میں مزید 6 پارکنگ پلازے تعمیر کئے جارہے ہیں۔ اور 4 پارکنگ پلازوں کی تعمیر کے لئے اشتہارات آئندہ چند روز میں جاری کردئیے جائیں گے۔

ان کا مزی کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 6 ہفتہ وار بازاروں کا اضافہ کررہے ہیں۔ اور اسلام آباد کے تمام مراکز کو اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔ مراکز کی اپ گریڈ یشن کاپی سی ون حتمی مراحل میں ہے۔اور تمام مراکز میں سیورج لائیز، سڑکوں کی کارپٹنگ،  سٹریٹ لائٹس اور نئی ٹائلز لگائی جائیں گی۔ نیز اسلام آباد کے مراکز کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے سینی ٹیشن ونگ میں سیکنڈ شفٹ کا اجراء کردیا گیا ہے۔

 

بزنس کمیونٹی کی سہولت کے لئے ایک رابطہ آفیسر نامزد کیا ہے۔ اور نو کٹیگریز میں کمرشلائزیشن فیس معاف کردی ہے ۔علاوہ ازیں، بلڈنگ کنٹرول سیکشن سے متعلقہ مسائل کے حل کے لئے بلڈنگ کنٹرول ٹیمز بنائی گئی ہیں۔

 نیز تمام میگا پراجیکٹس کو جولائی میں مکمل کرلئے جائیں گے۔ سیکٹرز کی ڈویلپمنٹ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔اس سلسلے میں ہم اینٹی انکروچمنٹ آپریشنز بھی کر رہے ہیں۔ اور غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کام کر رہے ہیں۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top