اسلام آباد: چیئرمین سی ڈی اے کی شہریوں سے ٹویٹر پر شکایات درج کرنے کی اپیل

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی سی ڈی اے کے چیئرمین نے شکایات کے ازالے اور سہولت فراہم کرنے کے لیے ٹوئٹر پر اپنی فعال موجودگی کا اعلان کیا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے چیئرمین کا آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ اب شہریوں کے لیے اپنے تحفظات کا اظہار کرنے اور مختلف مسائل کے حل کے لیے ایک پلیٹ فارم کا کام کرے گا۔

 

اپنے آفیشل ہینڈل سے ایک حالیہ ٹویٹ میں، چیئرمین نے اس سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اجاگر کیے گئے مسائل کو ذاتی طور پر حل کرنے کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا ہے۔ فوری ردعمل یقینی بنانے کے لیے شہریوں کی حوصلہ افزائی کی گئی ہے کہ وہ اپنی شکایات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین کو براہ راست یا سی ڈی اے کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر ٹیگ کریں۔

 

مزید یہ کہ اس اقدام کا مقصد شکایات کے ازالے کے عمل کو ہموار کرنا، اور سی ڈی اے اور دارالحکومت کے رہائشیوں کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانا ہے۔چیئرمین سی ڈی اے کو ایک ایسا موثر اور شفاف نظام بنانے کی امید ہے جو اس بات کو یقینی بنائے کہ شہریوں کے تحفظات کو سنا جائے اور ان کا مؤثر طریقے سے ازالہ کیا جائے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top