اسلام آباد: کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین نور الامین مینگل نے منگل کی شام آنے والے زلزلے کے بعد اسلام آباد میں فوری سروے کا حکم دیا ہے۔ اس سروے کے تحت عمارتوں کو پہنچنے والے نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بلڈنگ کنٹرول ایجنسی کو ہدایات کی گئی ہیں کہ وہ شہر میں زلزلے سے تباہ ہونے والی عمارتوں کی نشاندہی کرے۔ اور خاص طور پر سیکٹر E-11 پر توجہ دی جائے۔
نیز چیئرمین نے حکام کو بلا تاخیر سروے شروع کرنے اور آئندہ 24 گھنٹوں میں جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات کی ہیں۔
یہ سروے زلزلے سے عمارتوں کو پہنچنے والے نقصان کا تخمینہ لگانے اور نشاندہی کرنے میں مددگار ہو گا۔ اور ایسے ضروری اقدامات کا تعین کرنے میں مدد کرے گا جو کسی بھی مسائل کو حل کرنے اور مستقبل میں ہونے والے نقصان کو روکنے کے لیے اٹھائے جائیں۔
یاد رہے خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔