Everyday News

اسلام آباد: معیاری کتب پر مبنی سی ڈی اے ماڈل سکول میں نئی لائبریری کا افتتاح

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےچیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کیپٹن (ر) انوار الحق نے سی ڈی اے ماڈل سکول میں معیاری کتب پر مبنی نئی لائبریری کا افتتاح کیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

تفصیلات کے مطابق چیئرمین انوار الحق کے اس دورے پر سکول پرنسپل سمیت دیگر اساتذہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نئی قائم کی گئی لائبریری میں بچوں کے لیے معیاری کتب کا حصول ممکن بنایا گیا ہے۔

علاوہ ازیں چیئرمین کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کیپٹن (ر) انوار الحق نے انٹر ہاؤس تقریری مقابلے جیتنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ نیز اردو اور انگریزی تقریری مقابلوں میں اول اور دوئم آنے والے بچوں میں بھی انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر کیپٹن (ر) انوار الحق کا کہنا تھا کہ اگرچہ سی ڈی اے ماڈل سکول کے نتائج بہت اچھے ہیں۔ تاہم میں چاہتا ہوں کہ اس سکول کے نتائج کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مؤثر حکمت عملی بناکر ایک جامع رپورٹ پیش کی جائے کہ اس سکول کو کیسے اور مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ سکول میں دی جانے والی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ مگر معیاری تعلیم اور اچھے نتائج  کو یقینی بنانا سکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔

مزید یہ کہ چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق نے سکول میں مختلف کلاس رومز کا دورہ بھی کیا۔ اور بچوں سے مختلف سوالات بھی پوچھے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

12 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

1 سال ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

1 سال ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

1 سال ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

1 سال ago