اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےچیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کیپٹن (ر) انوار الحق نے سی ڈی اے ماڈل سکول میں معیاری کتب پر مبنی نئی لائبریری کا افتتاح کیا۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین انوار الحق کے اس دورے پر سکول پرنسپل سمیت دیگر اساتذہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نئی قائم کی گئی لائبریری میں بچوں کے لیے معیاری کتب کا حصول ممکن بنایا گیا ہے۔
علاوہ ازیں چیئرمین کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کیپٹن (ر) انوار الحق نے انٹر ہاؤس تقریری مقابلے جیتنے والے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ نیز اردو اور انگریزی تقریری مقابلوں میں اول اور دوئم آنے والے بچوں میں بھی انعامات تقسیم کئے۔
اس موقع پر کیپٹن (ر) انوار الحق کا کہنا تھا کہ اگرچہ سی ڈی اے ماڈل سکول کے نتائج بہت اچھے ہیں۔ تاہم میں چاہتا ہوں کہ اس سکول کے نتائج کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک مؤثر حکمت عملی بناکر ایک جامع رپورٹ پیش کی جائے کہ اس سکول کو کیسے اور مزید بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ سکول میں دی جانے والی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہماری ذمہ داری ہے۔ مگر معیاری تعلیم اور اچھے نتائج کو یقینی بنانا سکول انتظامیہ کی ذمہ داری ہوگی۔
مزید یہ کہ چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن (ر) انوار الحق نے سکول میں مختلف کلاس رومز کا دورہ بھی کیا۔ اور بچوں سے مختلف سوالات بھی پوچھے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ