اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے چیئرمین کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس نے ٹریل 7 کا افتتاح کر دیا۔
اسلام آباد کے رہائشیوں کو ٹریل 7 کی صورت میں ایک اور تحفہ مل گیا۔ سی ڈی اے کی صحت افزاء سرگرمیوں کو فروغ دینے کے پیشِ نظر سی ڈٰی اے نے ٹریل 7 کا بھی افتتاح کر دیا جو 5 کلومیٹر پر محیط ہے۔
ٹریل 7 سی 12 سے ملحقہ شاہ اللہ دتہ گاؤں سے کینتھلہ گاؤں (الیگژینڈر ویل) کے مقام تک احاطہ کرتی ہے۔ کمشنر اسلام آباد اور چیئرمین سی ڈی اے کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان یونس نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ٹریل 7 کے اطراف رہائش پذیر شہریوں کو چاہیے کہ وہ اس سے مستفید ہوں۔ ان کا کہنا تھا صحت افزاء سرگرمیاں بہترین سرمایہ کاری ہوتی ہیں۔
اس سے قبل شہرِ اقتدار میں ہائیکنگ کے لیے سیدپور اور بری امام ٹریل سمیت کُل آٹھ ٹریلز ہیں۔ ٹریل 7 شہرِ اقتدار کو صحت بخش ماحول فراہم کرنے میں ایک شاندار اضافہ ثابت ہو گا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…