چیئرمین سی ڈی اے کی آئی جے پی روڈ پر ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سڑکوں کی بحالی کی حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے آئی جے پرنسپل روڈ کی بحالیِ نو کے ترقیاتی کاموں کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کر دی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

سی ڈی اےکے ممبر انجینئرنگ نے ہفتے کے روز ڈی جی ورکس، ڈرایکٹر روڈ سائوتھ، نیسپاک کنسلٹنٹ اور این ایل سی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد کے علاقے آئی جے پی روڈ کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار کا تفصیلی جائزہ لیا۔

سی ڈی اے حکام کا کہنا ہے کہ اس منصوبے میں آئی جے پی روڈ پر ٹریفک کا دبائو کم کرنے کے لئے دو پل اور دو فلائی اوورز تعمیر کئے جائیں گے۔

نائنتھ ایونیو اور آئی جے پی روڈ پر فلائی اوورز جبکہ کٹاریاں اور پیرودھائی کے مقام پر دو پل تعمیر کئے جائیں گے جس سے ٹریفک کا نظام رواں دواں رکھنے اور شہریوں کو ٹریفک جام جیسے مسائل سے دوچار نہیں ہونا پڑے گا۔

چیئرمین سی ڈی اے  کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ 18 ماہ میں مکمل کرکے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا جبکہ اس منصوبے کی کل لاگت 4.9 ارب روپے ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top