اسلام آباد: آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ دسمبر 2021ء میں سیمنٹ کی فروخت میں مجموعی طور پر 4.2 فیصد کمی واقع ہوئی۔
دسمبر 2021ء کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 4.2 فیصد کمی سے 4.59 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال 2020ء میں دسمبر کی فروخت 4.79 ملین ٹن رہی تھی۔
دسمبر 2021کے مہینے میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 4.057 ملین ٹن رہی جو دسمبر 2020ء کی 4.159 ملین ٹن کی فروخت سے 2.45 فیصد کم ہے۔
اسی طرح دسمبر 2021ء کے مہینے میں سیمنٹ کی ایکسپورٹ 15.61فیصد کمی سے 5 لاکھ 38 ہزار ٹن رہی جو دسمبر 2020ء میں 6 لاکھ 37 ہزار 511ٹن ریکارڈ کی گئی۔
سال 2021ء کی پہلی ششماہی میں سیمنٹ کی مقامی کھپت میں 1.91 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا اور مقامی فروخت 24.065 ملین ٹن رہی، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 23.615 ملین ٹن رہی تھی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔