سیمنٹ کی فروخت میں ۲۹.۹۴٪ اضافہ: اے پی سی ایم اے

لاہور: آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسیشن کی حالیہ رپورٹ کے مطابق جون ۲۰۲۰ میں سیمنٹ کی فروخت میں ۲۹.۹۴٪ اضافہ ہوا اور یہ اضافہ جون ۲۰۱۹ کے مقابلے میں دیکھنے میں آیا۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

جون ۲۰۲۰ میں مُلکی ڈومیسٹک مارکیٹ میں سیمنٹ کی فروخت میں ۱۹.۶۳٪ اضافہ ہوا جو کہ ۳.۸۳۵ میلین ٹن ریکارڈ ہوئی جبکہ جون ۲۰۱۹ میں فروخت ۳.۲۰۶ ملین ٹن ریکارڈ ہوئی تھی۔ دوسری جانب رواں مالی سال میں سیمنٹ کی برآمد میں ۱۲۳.۸۹٪ اضافہ ریکارڈ ہوا۔ جون ۲۰۲۰ میں سیمنٹ کی برآمدات کا حجم ۰.۷۸۷ ملین ٹن ریکارڈ ہوا جبکہ جون ۲۰۱۹ میں یہ حجم ۰.۳۵۱ ملین ٹن ریکارڈ ہوا تھا۔ شمال میں بھی سیمنٹ کی ڈومیسٹک استعمال میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

رواں سال ۳.۳۸۴ ملین ٹن سیمنٹ کا استعمال ہوا جبکہ سال ۲۰۱۹ میں ۲.۷۵۰ ملین ٹن سیمنٹ کا استعمال ہوا تھا۔ شمال سے برآمدات میں کمی دیکھنے میں آئی جہاں جون ۲۰۲۰ میں برآمدات ۴۶,۰۲۵ ٹن ریکارڈ ہوئیں جو کہ پچھلے سال ۰.۱۴۵ ملین ٹن ریکارڈ ہوئی تھیں۔

جنوب میں بھی سیمنٹ کی ڈومیسٹک استعمال میں کمی واقع ہوئی جو کہ جون ۲۰۱۹ میں ۰.۴۵۵ ملین ٹن کے مقابلے میں اس سال ۰.۴۵۱ ملین ٹن ریکارڈ ہوئیں۔ وہیں برآمدات میں اضافہ دیکھنے کو ملا جہاں جون ۲۰۱۹ کے ۰.۲۰۶ ملین ٹن میں ریکارڈ ہوئیں جو کہ اس سال ۰.۷۴۲ ملین ٹن ریکارڈ ہوئیں۔ سال ۲۰۱۹ میں ملک میں سیمنٹ کی کُل کھپت ۴۸.۸۱ ملین ٹن ریکارڈ ہوئی یعنی ۱.۹۸٪ اضافہ دیکھنے میں آیا۔ یہ اضافہ تب ہوا جب سیمنٹ کی برآمد میں ۱۹.۸٪ کا اضافہ ہوا اور برآمدات نے ستر لاکھ ٹن کا ہدف عبور کیا تھا۔ اس کے برعکس مالیاتی سال ۲۰۲۰ میں سیمنٹ کی ڈومیسٹک استعمال میں ۱٪ کمی دیکھنے میں آئی۔

ملک کے مختلف زونز میں تقابلی جائزے سے یہ بات سامنے آئی کہ شمالی ریجن میں سیمنٹ کا استعمال سب سے زیادہ رہا جبکہ مُلکی جنوبی حصے سے برآمدات میں اضافہ ہوا۔ ریلیز شدہ ڈیٹا کے مطابق نارتھرن زون میں مُلکی ڈومیسٹک مارکیٹ کو ۳۴.۳۲۸ ملین ٹن سیمنٹ بیچی گئی جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں رواں مالی سال میں مجموعی گروتھ میں ۶.۰۸٪ دیکھنے میں آیا۔ ساؤتھ زون میں برآمد شدہ سیمنٹ میں ۴۶.۴۷٪ اضافہ دیکھنے میں آیا جو کہ جون ۲۰۲۰ میں ۵.۸۷۷ ملین ٹن ریکارڈ ہوئیں۔ ریلیز شدہ ڈیٹا پر بریفنگ کے دوران اے پی سی ایم اے کے اسپوکس پرسن کا کہنا تھا کہ سیمنٹ کی ڈومیسٹک طلب میں اضافہ اس بات کا عکاس ہے کہ ملکی معیشت رواں مالی سال میں بہتری کی جانب گامزن ہے۔

یاد رہے وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے صنعتی سیکٹر کو دیے گئے حالیہ مراعات کو بھی اس اضافے سے جوڑا جا رہا ہے۔

 

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top