کراچی: ملک میں تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی سے 2021 کے دوران سیمنٹ کی فروخت میں 20.40 فیصد کا اضافہ ہوا جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 39.96 ملین ٹن کے مقابلے میں 48.11 ملین ٹن پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرنگ ایوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق سیمنٹ کی برآمدات میں 2021 کے دوران 20 فیصد کا بڑا اضافہ دیکھا گیا جو گزشتہ سال کے 47.81 ملین کے مقابلے میں رواں سال 57.43 ملین ٹن رہی۔
2021 کے دوران شمالی علاقوں میں قائم سیمنٹ ملز نے مقامی مارکیٹوں میں 40.58 ملین ٹن فروخت کی جو ایک سال پہلے کے 34.32 ملین ٹن کے مقابلے میں 18.22 فیصد زیادہ ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔