اسلام آباد: مارچ کے مہینے میں سیمنٹ سیکٹر میں 44.4 فیصد کی گروتھ ریکارڈ کی گئی۔
یہ گروتھ گزشتہ سال یعنی مارچ 2020 کے مقابلے میں ریکارڈ ہوئی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسیشن (اے پی سی ایم اے) کے مطابق گزشتہ سال میں سیمنٹ کی کُل فروخت 3.772 ملین ٹن تھی جبکہ رواں سال مارچ میں سیمنٹ کی فروخت 5.773 ملین ٹن رہی۔
ماہرین کے مطابق یہ اضافہ ملک میں تعمیراتی صنعت کے فروغ اور ایکسپورٹ میں اضافے کی وجہ سے ہوا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔