کراچی: رواں سال مئی میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 50 فیصد اضافے کے ساتھ 39 لاکھ 47 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے اعدادوشمار کے مطابق مئی 2021 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 39 لاکھ 47 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال مئی میں ہونے والی فروخت کے کُل حجم 26 لاکھ 34 ہزار ٹن سے 49.86 فیصد زائد ہے۔
مئی 2021 میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 40.95 فیصد اضافے سے 32 لاکھ ٹن رہی جو مئی 2020 میں 22 لاکھ 70 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی۔
مئی 2021 کے دوران سیمنٹ کی برآمد مئی 2020 کے مقابلے میں 105.56 فیصد اضافے سے 7 لاکھ 46 ہزار550 ٹن رہی جو مئی 2020 میں 3 لاکھ 63 ہزار 174 ٹن ریکارڈ کی گئی ۔
رواں مالی سال کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی کھپت گذشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 20.91 فیصد اضافے سے 5 کروڑ 22 لاکھ 22 ہزار ٹن رہی جو گذشتہ سال کے اسی عرصے میں 4 کروڑ 31 لاکھ 89 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی تھی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…