گذشتہ ماہ سیمنٹ کی فروخت میں 7 فیصد کمی

آل پاکستان مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق ستمبر 2022ء میں سیمنٹ کی فروخت میں 7 فیصد کمی واقع ہوئی۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

آل پاکستان مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ کی فروخت میں گذشتہ سال کے مقابلے میں کمی واقع ہوئی۔ گذشتہ مالی سال میں اسی ماہ کے دوران سیمنٹ کی فروخت 4.589 ملین ٹن تھی جو رواں مالی سال ستمبر میں 4.276 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔

مقامی سیمنٹ کی بات کی جائے تو ستمبر 2022ء کے دوران مقامی سیمنٹ کی فروخت 3.80 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کے اسی مہینے میں 4.01 ملین ٹن تھی جو کہ 5.33 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ برآمدات میں بھی 17.35 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے تین ماہ کے دوران سیمنٹ کی مجموعی فروخت 9.613 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 12.825 ملین ٹن ریکارڈ کی گئی۔ یوں پہلے تین ماہ کی مجموعی فروخت میں 25.04 فیصد کم ہوئی۔

اسی عرصے کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت 8.599 ملین ٹن رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے دوران 11.279 ملین ٹن تھی جو کہ 23.76 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتی ہے۔ برآمدات میں بھی 34.44 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top