اسلام آباد: مُلک بھر میں رواں سال ستمبر کے مہینے میں سیمنٹ کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
اِس سال ستمبر میں سیمنٹ کی کُل فروخت 5.21 ملین ٹن رہی جبکہ گزشتہ سال یعنی ستمبر 2019 میں 4.27 ملین ٹن ریکارڈ ہوئی تھی۔
آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسیشن کی جانب سے ریلیز شدہ ڈیٹا کے مطابق سیمنٹ کی کُل فروخت میں 17.65 فیصد اضافہ ہوا۔
رواں برس ستمبر میں سیمنٹ کی مقامی فروخت 4.09 ملین ٹن ریکارڈ ہوئی جبکہ گزشتہ برس اسی مہینے میں یہ فروخت 3.47 ملین ریکارڈ ہوئی تھی۔
اِس سال ماہِ ستمبر میں سیمنٹ کی برآمد میں 40.95 فیصد اضافہ ہوا۔ تفصیلات کے مطابق اس ماہ 1.12 ملین ٹن سمینٹ برآمد کی گئی۔
اے پی سی ایم اے کے عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان میں سیمنٹ انڈسٹری نے نئے پلانٹس اور مشینری میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کی ہے اور خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں انتہائی مسابقتی شرح پر سیمنٹ کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم کے اعلان کردہ حالیہ تعمیراتی پیکیج نے بھی سیمنٹ کی صنعت کی ترقی میں مدد فراہم کی ہے اور یہ صنعت، معیشت کی بحالی کی کوششوں میں حکومت کا ساتھ دینے کے لئے پوری طرح متحد ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…