گذشتہ 11 ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمد 4.57 فیصد اضافہ کے ساتھ  253.5 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

اسلام آباد: وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مالی سال 2020-21 کے پہلے گیارہ ماہ کے دوران سیمنٹ کی برآمدات  مجموعی طور پر 4.57 فیصد اضافے کے ساتھ 253.584 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مذکورہ عرصہ کے دوران سیمنٹ کی برآمد کا حجم 6.570 ملین میٹرک ٹن سے بڑھ کر 7.442 ملین ٹن ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق سیمنٹ کمپنیوں کی جانب سے سال 1990 کے بعد مالی سال 2020-2021 میں سیمنٹ کی ریکارڈ سطح پر فروخت کی گئی ہے۔ مئی 2021میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 39 لاکھ 47 ہزار ٹن ریکارڈ کی گئی جو گذشتہ سال مئی میں ہونے والی فروخت کے کُل حجم 26 لاکھ 34 ہزار ٹن سے 49.86 فیصد زائد ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

invest with imarat Islamabad’s emerging city
centre
Learn More
Scroll to Top
Scroll to Top