اسلام آباد: آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچرز ایسوسی ایشن (APCMA)نے سیمنٹ کی فروخت کے اعداد و شمار جاری کر دیے، جس کے مطابق مقامی فروخت میں 30 فیصد جبکہ سیمنٹ برآمدات میں 87 فیصد کا اضافہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اگست 2022 کے مقابلے میں اگست 2023 میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت میں 37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ رواں سال اگست میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 45 لاکھ 18 ہزار ٹن رہی۔ تاہم اگست 2022 میں 32 لاکھ 98 ہزار ٹن فروخت ہوئی۔
علاوہ ازیں اگست 2022 کے مقابلے میں اگست 2023 میں سیمنٹ کی برآمدات میں 87 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔ اگست 2022 کے 7 لاکھ 24 ہزار ٹن کے مقابلے میں اگست 2023 میں 38 لاکھ 76 ہزار ٹن سیمنٹ برآمد کی گئی۔
مزید یہ کہ رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سیمنٹ کی فروخت 77 لاکھ 47 ہزار ٹن ہوئی۔ جبکہ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 53 لاکھ 37 ہزار ٹن تھی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ