Graana News

نامور خاتون پاکستانی شیف نے لندن کے مشہور مقام پر جدید کیفے کھول لیا

لندن: ایک پاکستانی خاتون فوربس کی مشہور شیف نے گورڈن رمسے کی کُلنری اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد لندن کے ماربل آرچ میں سب سے زیادہ مطلوب اور تاریخی مقامات میں سے ایک پر اپنا نیا جدید کیفے ریستوران کھولا ہے۔

invest with imarat

Islamabad’s emerging city centre

Learn More

اس برانڈ کی بنیاد فوربس 30 انڈر 30 اعزازی شیف خان نے رکھی تھی۔ جس نے اسے اپنے ساتھی شمائل انجم کے ساتھ 2018 میں لانچ کیا تھا۔

 

لاہور سے تعلق رکھنے والی زہرہ خان نے فیا کیفے اینڈ ریسٹورنٹ کا تیسرا آؤٹ لیٹ ماربل آرچ، ایج ویئر روڈ، آکسفورڈ اسٹریٹ کے سنگم پر ہائیڈ پارک کے بالکل سامنے  نئے تعمیر شدہ ٹاور میں کھولا ہے۔ جہاں ٹاور اپارٹمنٹس کی قیمت تقریباً £15 پونڈ سے شروع ہوتی ہے۔ جبکہ ہاؤس بلاک کے ایک پینٹ ہاؤس کی متوقع قیمت £150 ملین پونڈ سے زیادہ ہے۔

اس برانڈ کی بنیاد فوربس 30 انڈر 30 آنری شیف خان نے رکھی تھی۔ جس نے اسے اپنے ساتھی شمائل انجم کے ساتھ 2018 میں لانچ کیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے فیا کو برطانیہ کی مہمان نوازی کی صنعت میں، ایک مضبوط برانڈ کے طور پر قائم کیا ہے۔ جس نے مقامی لوگوں اور دنیا بھر سے آنے والوں خاص طور پر عربوں اور جنوبی ایشیائی لوگوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔

ماربل آرچ سائٹ کا منفرد عنصر یہ ہے۔ کہ رامونا پنٹیا، وومن ایمپاورمنٹ سنسیشن، جو اپنے تجریدی اور علامتی فن پارے کے لیے مشہور ہیں۔ انھوں نے اس جوڑے کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ تاکہ اسے خواتین کی ترقی اور حوصلہ افزائی کے لیے ایک فنکارانہ مقام بنایا جا سکے۔ اپنی اربن کوئین سیریز کی پینٹنگز کے ذریعے وہ خواتین کو اپنی تحریک ’’ویئر یور کراؤن‘‘ سے متعارف کرانا چاہتی ہیں۔

شمائل اور زہرہ نے وضاحت کی۔ کہ ماربل آرچ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ لندن کے متنوع اور بھرپور رنگوں میں حصہ ڈالنے کے لیے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ‘ویئر یور کراؤن’ مہم میں تمام پس منظر سے تعلق رکھنے والی متنوع خواتین شامل ہیں۔ یہ متاثر کن تحریک ہماری بنیادی اقدار اور مشن کے ساتھ منسلک ہے۔ جیسے کہ 75% خواتین افرادی قوت کو برقرار رکھنا، خواتین کو بااختیار بنانا۔ اور صنفی تنخواہ کے فرق کو کم کرنا ہے۔ جس میں ’فیا‘ کی خوردہ مصنوعات کے منافع کا 10% حصہ شامل ہے۔

مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔

Farah Rehman

Farah Rehman is a journalist, content creator and writer with working experience of Pakistan's renowned News Channels, Radio and magazines.

Recent Posts

سی ڈی اے سیکٹرز، نجی و سرکاری ہاؤسنگ سوسائٹیز کی آن لائن پراپرٹی ویریفیکیشن ویب سائٹ لانچ کر دی گئی

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…

11 مہینے ago

اسلام آباد: سری نگر ہائی وے پر پیدل چلنے والوں کیلئے پُلوں کی تنصیب

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…

11 مہینے ago

نیلامی کا آخری روز: سی ڈی اے کے 11 پلاٹس 13 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…

11 مہینے ago

نیلامی کے دوسرے روز تک سی ڈی اے کے پانچ پلاٹس 11 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…

12 مہینے ago

نیلامی کے پہلے روز سی ڈی اے کے چار پلاٹ 7 ارب سے زائد میں فروخت

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…

12 مہینے ago

اسلام آباد: سی ڈی اے نے پراپرٹی ریکارڈ کی آٹومیشن کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…

12 مہینے ago