لندن: ایک پاکستانی خاتون فوربس کی مشہور شیف نے گورڈن رمسے کی کُلنری اکیڈمی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد لندن کے ماربل آرچ میں سب سے زیادہ مطلوب اور تاریخی مقامات میں سے ایک پر اپنا نیا جدید کیفے ریستوران کھولا ہے۔
اس برانڈ کی بنیاد فوربس 30 انڈر 30 اعزازی شیف خان نے رکھی تھی۔ جس نے اسے اپنے ساتھی شمائل انجم کے ساتھ 2018 میں لانچ کیا تھا۔
لاہور سے تعلق رکھنے والی زہرہ خان نے فیا کیفے اینڈ ریسٹورنٹ کا تیسرا آؤٹ لیٹ ماربل آرچ، ایج ویئر روڈ، آکسفورڈ اسٹریٹ کے سنگم پر ہائیڈ پارک کے بالکل سامنے نئے تعمیر شدہ ٹاور میں کھولا ہے۔ جہاں ٹاور اپارٹمنٹس کی قیمت تقریباً £15 پونڈ سے شروع ہوتی ہے۔ جبکہ ہاؤس بلاک کے ایک پینٹ ہاؤس کی متوقع قیمت £150 ملین پونڈ سے زیادہ ہے۔
اس برانڈ کی بنیاد فوربس 30 انڈر 30 آنری شیف خان نے رکھی تھی۔ جس نے اسے اپنے ساتھی شمائل انجم کے ساتھ 2018 میں لانچ کیا۔ لاہور سے تعلق رکھنے والے جوڑے نے فیا کو برطانیہ کی مہمان نوازی کی صنعت میں، ایک مضبوط برانڈ کے طور پر قائم کیا ہے۔ جس نے مقامی لوگوں اور دنیا بھر سے آنے والوں خاص طور پر عربوں اور جنوبی ایشیائی لوگوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی ہے۔
ماربل آرچ سائٹ کا منفرد عنصر یہ ہے۔ کہ رامونا پنٹیا، وومن ایمپاورمنٹ سنسیشن، جو اپنے تجریدی اور علامتی فن پارے کے لیے مشہور ہیں۔ انھوں نے اس جوڑے کے ساتھ مل کر کام کیا ہے۔ تاکہ اسے خواتین کی ترقی اور حوصلہ افزائی کے لیے ایک فنکارانہ مقام بنایا جا سکے۔ اپنی اربن کوئین سیریز کی پینٹنگز کے ذریعے وہ خواتین کو اپنی تحریک ’’ویئر یور کراؤن‘‘ سے متعارف کرانا چاہتی ہیں۔
شمائل اور زہرہ نے وضاحت کی۔ کہ ماربل آرچ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ لندن کے متنوع اور بھرپور رنگوں میں حصہ ڈالنے کے لیے کیا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ‘ویئر یور کراؤن’ مہم میں تمام پس منظر سے تعلق رکھنے والی متنوع خواتین شامل ہیں۔ یہ متاثر کن تحریک ہماری بنیادی اقدار اور مشن کے ساتھ منسلک ہے۔ جیسے کہ 75% خواتین افرادی قوت کو برقرار رکھنا، خواتین کو بااختیار بنانا۔ اور صنفی تنخواہ کے فرق کو کم کرنا ہے۔ جس میں ’فیا‘ کی خوردہ مصنوعات کے منافع کا 10% حصہ شامل ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔