اسلام آباد: سینٹرل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) کی آج بروز جمعہ ہونے والی میٹنگ میں 274 ارب روپے کے پراجیکٹس زیرِ غور لائے جائیں گے۔
حکام کے مطابق 25 پراجیکٹس زیرِ غور لائے جائیں گے جن میں توانائی، صحت، اعلیٰ تعلیم، انفارمیشن ٹیکنالوجی، آبی وسائل، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے منصوبے شامل ہیں۔
ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے 11 منصوبے زیرِغور لائے جائیں گے۔ ان میں مظفرآباد تا مانسہرہ روڈ کی تعمیر، شونتر تا رتو روڈ کی تعمیر، شردا تا نوری ٹاپ تا جالکھڈ روڈ کی تعمیر، ایبٹ آباد کی این 25 شاہراہ کی توسیع اور بحالی کا کام شامل ہے۔
حکام کے مطابق سی ڈبلیو پی اسلام آباد میں میڈیکل سٹی بنانے کی غرض سے سی ڈی اے سے زمین حاصل کرنے کے معاملے پر بھی غور کرے گا۔
علاوہ ازیں توانائی سیکٹر میں جیوانی تا گوادر ٹرانسمشن لائن کا کام شامل ہے۔
سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے چار پراجیکٹس پر بھی غور کیا جائے گا۔ ان پراجیکٹس میں شمالی وزیرستان کے قبائلی علاقے میں یونیورسٹی کا قیام بھی شامل ہے۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کیلئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایک نئی ویب سائٹ…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)کی انتظامیہ نے شہریوں کو…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارےکیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹس…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کو پلاٹوں کی نیلامی…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے زیر اہتمام ہونے…
اسلام آباد: وفاقی ترقیاتی ادارے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں…