اسلام آباد: سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے 7 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی جن کی لاگت 57.78 ارب روپے ہے۔
یہ منظوری ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن جہانزیب خان کے زیرِ صدارت اجلاس میں دی گئی۔
ان میں سے 4 منصوبے ایسے ہیں جن کی لاگت 12.25 ارب ہے جنہیں مکمل طور پر منظور کیا گیا اور 33.43 ارب کے دیگر 2 منصوبے ایکنک یعنی قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھجوا دیے گئے۔
رولز آف بزنس کے تحت سی ڈی ڈبلیو پی اپنے طور پر 10 ارب کی لاگت سے زائد کی منظوری نہیں دے سکتی۔
اس لاگت سے زائد کے منصوبے ٹیکنیکل کلیرنس کے بعد ایکنک یعنی قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کو بھجوا دیے جاتے ہیں۔
ہرپو وادی میں 34 میگاواٹ کی فراہمی کا منصوبہ، گلگت میں 10 میگاواٹ کا ہائڈرو پاور پراجیکٹ، کان مہترزائی میں 132 کلوواٹ کا گرڈ اسٹیشن، بسول ڈیم پراجیکٹ، خواتین کی خصوصی انکم گروتھ کا پراجیکٹ، بلوچستان کے لیے پانی کے منصوبہ، سکردو میں ہائیڈرو الیکٹرک ورک شاپ، گلگت میں 10 میگاواٹ کی بجلی کا منصوبہ منظور شدہ پراجیکٹس میں شامل ہیں۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانا بلاگ۔