اسلام آباد: سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 38 ارب کے 13 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے۔
اجلاس کی صدارت ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان نے کی جس میں متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں تعلیم، صنعت و تجارت، توانائی، آبی ذخائر سمیت متعدد منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
گوادر کے لیے 1.8 ارب کے تعلیمی منصوبے کی منظوری دی گئی۔
علاوہ ازیں بہاولپور میں 4.1 ارب کی لاگت سے اسلامیہ یونیورسٹی کے قیام کی بھی منظوری دی گئی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔