اسلام آباد: سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے 25 ارب کے 4 ترقیاتی منصوبے منظور کرلیے ہیں جبکہ 44.3 ارب کے 2 منصوبے منظوری کے لیے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی بھجوا دیے۔
سی ڈی ڈبلیو پی کا یہ اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن محمد جہانزیب خان کی زیرِ صدارت ہوا۔
تفصیلات کے مطابق منظور شدہ منصوبوں میں 17 ارب کے ہیلتھ سیکٹر سے جڑے منصوبے شامل ہیں۔
ان میں ایک ہسپتال پشاور میں بنایا جائے گا جس پر 8 ارب کی لاگت آئے گی، ایک ہسپتال اور نرسنگ کالج بہاول نگر میں بنایا جائے گا جس پر 5.62 ارب کی لاگت آئے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔