اسلام آباد: سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے پیر کے روز 140 ارب کی لاگت کے 5 ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن عبداللہ خان سنبل کی زیرِ صدارت ہوا۔
سی ڈی ڈبلیو پی کی جانب سے 9.168 ارب کے 3 منصوبے منظور کیے گئے جبکہ جنوبی پنجاب میں انفراسٹرکچر کے 2 منصوبوں کو منظوری کیلئے قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکیٹیو کمیٹی (ایکنک) ارسال کیا گیا۔
ایکنک بھیجے گئے منصوبوں کی لاگت 130 ارب ہے اور انہیں منظوری کے بعد پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کمیشن پنجاب کے حوالے کیا جائیگا۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لیے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔