اسلام آباد: سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے پیر کے روز 11.6 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی اور دو دیگر منصوبوں کی کانسیپٹ کلیئرنس کی۔
دونوں منظور شدہ منصوبے صحت سے متعلق ہیں اور ان کی منظوری پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین محمد جہانزیب خان کے زیرِ صدارت ایک اجلاس میں دی گئی۔
ایک سکیم پراجیکٹ میں 250 بیڈز کا زچہ بچہ مرکز کے قیام کا ہے جس پر 4.97 ارب روپے لاگت آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق پراجیکٹ کا مقصد سیالکوٹ اور آس پاس کے علاقوں میں میٹرنٹی کی بہتر سہولیات دینا ہے۔
دوسرا پراجیکٹ سکھر میں بچوں کے ہیلتھ کیئر انسٹیٹیوٹ کا قیام ہے جس پر 6.55 ارب روپے لاگت آئے گی۔
مزید خبروں اور اپڈیٹس کے لئے وزٹ کیجئے گرانہ بلاگ۔